اپیل برائے فراہمی امداد سیلاب زدگان

  • اپیل برائے فراہمی امداد سیلاب زدگان
    محترم والدین، اساتذہ کرام و عزیز طلباء۔۔۔ السلام علیکم!
    جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اَن گِنت افراد بُری طرح متاثر ہو چُکے ہیں۔ چنانچہ بطور قوم ہمارا فرض ہے کہ ایسے مشکل حالات میں اِن متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ اِس سلسلہ میں ڈی۔پی۔ایس سکول مورخہ 30 اگست 2022 سے امدادی کیمپ لگا رہا ہے۔ جس کے توسط سے درج ذیل امدادی سامان سکول ہٰذا کی ٹیم خود متاثرہ علاقوں میں جا کر تقسیم کرے گی۔

    ۔  کپڑے
    ۔ پلاسٹک کے جوتے
    ۔ سرہانے
    ۔اوڑھنے والی چادریں
    ۔ بسکٹ
    ۔بھُنے ہوئے چنے
    ۔ دُودھ / جوس کے ڈبے
    ۔ نمک مرچ
    ۔ چاۓ کی پتی
    ۔ ماچس
    ۔ پانی کی بوتلیں
    ۔ نہانے / دھونے کے صابن
    ۔ امدادی رقوم بھی دی جا سکتی ہیں۔

    آپ سب سے پُر زور التماس ہے کہ اِس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں سے دَر گُزر فرمائے۔ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہمیں ایسی ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین

Latest News